امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، ایران کی ٹرمپ کے بیان کی تردید

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کے امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ہم نے امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، تاہم ہم نے قطری ثالثوں کا دورہ ایران قبول کیا تھا۔

برطانوی خبر رساایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا مفاہمتی یادداشت  کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران بھی اسی نوعیت کا جواب دے گا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی وعدہ خلافی کا جواب باہمی اور متناسب کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ان سے مذاکرات جاری رکھنےکی درخواست کی ہے اور ہم نے ایران کی درخواست پر اتفاق کرلیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے دوٹوک انداز میں واضح کردیا کہ جنگ بندی ختم ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button