پنجاب حکومت کاگرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کاتجربہ الٹا پڑ گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت کی جانب سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا فیصلہ صرف10روز بعد ہی واپس لے لیا گیا، جس کے بعد پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے دوبارہ نقلِ اراضی ریکارڈ(فرد)کااجرا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اراضی کا ریکارڈ مکمل طور پر آن لائن نہ ہونے کے باعث شہریوں کو گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھاجس پرحکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اب "نقلِ اراضی ریکارڈ” کے نام سے فرد جاری کرنے کا عمل بحال کر دیا ہے تاہم اس کی فیس5ہزار روپے مقرر کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ہر شہری کو سہولت میسر نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سہولت فی الحال صرف کمپیوٹرائزڈ موضعات کے لیے دستیاب ہے، جبکہ نان کمپیوٹرائزڈ اور مینول موضعات کے لیے تاحال کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کی جا سکی، جس کے باعث متعدد شہری اب بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔



