اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، بائیک لفٹر گینگ کے 2 کارندے گرفتار،6موٹرسائیکل برآمد

اوکاڑہ(جانوڈاٹ پی کے)ایس ایچ او تھانہ کینٹ خالد محمود کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے دو کارندے کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں راشد عرف راشدی اور فرمان عرف دوگلی شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے 09 لاکھ روپے مالیت کے 06 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہیں ملزمان نے دوران انٹیروگیشن متعدد موٹر سائیکل چوری کا انکشاف کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ پیشہ ور عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہینگی تا کہ امن و امان کی صورتحال تباہ کرنے والے نا کام رہیں



