ڈائریکٹر زراعت توسیع آئی پی ایم پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد کااوکاڑہ کادورہ،بائیو لیب کا معائنہ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈائریکٹر زراعت توسیع آئی پی ایم پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد کا دورہ، فیلڈ وزٹ، میگا فارمر گیدرنگ سے خطاب اور بائیو لیب کا معائنہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے کسان خوشحال، پنجاب خوشحال وژن کے تحت ڈائریکٹر زراعت توسیع (آئی پی ایم) پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد نے اوکاڑہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بائیو لیب کے معائنہ کے دوران کسان دوست کیڑوں کی افزائش اور بایو کارڈز کی تیاری کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ زراعت آفیسر بائیو لیب اوکاڑہ نے لیبارٹری کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اعجاز بھی موجود تھے۔ اس دوران محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام میگا فارمر گیدرنگ منعقد کی گئی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ سبزیات، اور کپاس کی کاشت کے لیے انٹیگریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ (IPM) کے طریقوں کو اپنانا زیادہ پیداوار اور لاگت میں کمی اور ماحولیاتی بچاو کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی زہروں کے بے دریغ استعمال سے ماحولیاتی آلودگی اور متعدد صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ آئی پی ایم کے تحت بایو کارڈز کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کیڑوں پر مؤثر اور ماحول دوست طریقے سے قابو پایا جا سکے۔ مزید براں انہوں نے سبزیات اور کپاس کے نمائشی پلاٹس پر لگے ہوئے بائیو کارڈز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر محترمہ راشدہ اعظم، ایگریکلچر آفیسر بائیو لیب نے کپاس کے نقصان دہ کیڑوں کے تدارک بذریعہ مربوط طریقہ انسداد پر تفصیلی لیکچر دیا اور بلامعاوضہ دستیاب بائیو کارڈز کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجتماع میں کسانوں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی اور یہ پروگرام کپاس کی فصل میں حیاتیاتی طریقۂ انسدادِ کیڑوں کے فروغ کے حوالے سے کامیاب رہا

مزید خبریں

Back to top button