اوکاڑہ میں کم عمر شاگرد پر تشدد، “مرغا” بنانے والا ملزم گرفتار

اوکاڑہ (رپورٹ وحید آرائیں/ جانو ڈاٹ پی کے) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم عمر شاگرد کو غیر انسانی سزا دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نوید نے کام میں دلچسپی نہ لینے پر بچے کو “مرغا” بنا کر سزا دی، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا گیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔



