اوکاڑہ پولیس اور کپس کالج کے درمیان معاہدہ، پولیس ملازمین اور شہداء کے بچوں کے لیے 50 فیصد فیس رعایت

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )پنجاب پولیس کے حاضر سروس، ریٹائرڈ، مرحوم ملازمین اور پولیس شہداء کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور کپس کالج اوکاڑہ کے ڈائریکٹر محمد زاہد چوہدری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس معاہدے کے تحت پولیس شہداء کے بچوں، دورانِ ملازمت وفات پانے والے پولیس ملازمین کے بچوں، اور حاضر سروس و ریٹائرڈ پولیس افسران و اہلکاروں کے بچوں کو کپس کالج اوکاڑہ میں ٹیوشن فیس پر 50 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔

ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو پولیس ملازمین اور شہداء کے خاندانوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کپس کالج انتظامیہ کے تعاون کو سراہا

مزید خبریں

Back to top button