اوکاڑہ،محکمہ سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس کی اوور چارجنگ پر کریک ڈاؤن جاری

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )محکمہ سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس کی اوور چارجنگ پر کریک ڈاؤن جاری۔گرانفروشی پر20دکانیں سیل،10مقدمات درج کر لئے گئے اور25ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیے گئے۔سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیموں کی ضلع بھر میں کاروائیاں جاری ہیں جس کے دوران تحصیل اوکاڑہ اور دیپالپور میں 10، 10 دکانیں سیل کی گئیں جن اوکاڑہ میں 7، شیر گڑھ 3، حجرہ شاہ مقیم 3، حویلی لکھا 3 اور بصیر پور میں 4 دکانیں شامل ہیں محکمہ سول ڈیفنس کا گراں فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button