او آئی سی نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کی مذمت کر دی، عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار

ریاض(ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹ ڈالنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جبکہ بحری جہازوں کو نشانہ بنانا عالمی امن و سلامتی کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے کہا کہ کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان اور اردن پر ایرانی حملے ان ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

او آئی سی نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی قوانین اور ممالک کی خودمختاری کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button