پاکستان نے بھارتی جہازوں پر عائد فضائی حدود کی پابندیوں میں24اگست تک توسیع کردی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ یا بھارت سے منسلک طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹم کے مطابق یہ پابندی 24 اگست 2026 تک مؤثر رہے گی جبکہ اس مدت کے دوران تمام بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہیں گی۔



