لبنان اور شام کے درمیان عدم مداخلت کے تاریخی معاہدے پر دستخط

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)لبنان اور شام نے عدم مداخلت کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
شامی وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے بیروت میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے وفود کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے میں باہمی تعاون کے اصول شامل ہیں، جن میں دونوں ریاستوں کی خودمختاری، آزادی، اتحاد، علاقائی سالمیت کا احترام، فریقین کے درمیان مساوات اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت شامل ہے۔
لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ دو نوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تعلقات کی بنیاد باہمی مفادات ہوں گے۔



