پیپلز پارٹی کے ضلع ٹھٹھہ کے تمام تعلقوں اور سٹی تنظیموں کے عہدیداران کاباضابطہ اعلان

ٹھٹھہ(جاويد لطيف ميمن/جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بعد نثار احمد کھوڑو نے ضلع ٹھٹھہ کے تمام تعلقوں اور سٹی تنظیموں کے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی منظوری اور ڈویژن و ضلعی سطح پر مشاورت کے بعد نثار احمد کھوڑو (صدر پیپلز پارٹی سندھ) نے ضلع ٹھٹھہ کے تمام تعلقوں اور سٹی تنظیموں کے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اس سے قبل ضلع ٹھٹھہ کے لیے صادق علی میمن کو صدر، امتیاز احمد قریشی کو جنرل سیکریٹری اور سید محمود عالم شاہ بخاری کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا جا چکا تھا، جبکہ دیگر عہدوں پر بھی نئے عہدیداران مقرر کیے گئے ہیں ضلع ٹھٹھہ کے لیے عبدالحمید پنہور کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سید ریاض حسین شاہ شیرازی، عاشق حسین زرداری اور ممتاز جلبانی نائب صدور ہوں گے۔ جہانگیر پالاری اور امین بروہی کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری، حیدر سموں کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری، بشیر احمد جوکھیو کو سیکریٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس، محرم چوہان کو پبلک ریلیشن اینڈ کوآرڈینیشن سیکریٹری، جان محمد تھہیم کو فنانس سیکریٹری اور آفتاب جاوید میمن کو آفس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے اسی طرح تعلقہ ٹھٹھہ، میرپور ساکرو، گھوڑا باری، کیٹی بندر اور ٹھٹھہ سٹی کے لیے بھی مختلف عہدیداران کا تقرر کیا گیا ہے، جن کے ناموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button