نیویارک کے کھلے مین ہول میں گر کر خاتون ہلاک

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے شہر نیویارک میں ایک مصروف سڑک پر کھلے مین ہول میں گرنے سے 56 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے خاتون کو مین ہول کے اندر بے ہوش اور غیر متحرک حالت میں پایا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تحقیقات جاری ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ کی ویڈیو میں ایک سیاہ گاڑی کو سڑک کنارے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جس کا ڈرائیور سائڈ کا دروازہ عین اس مین ہول کے قریب تھا۔

نیویارک کی توانائی کمپنی کون ایڈیسن نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ مین ہول کیوں کھلا تھا۔کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ’ہم اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں کہ ایک شہری کھلے مین ہول میں گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

مزید خبریں

Back to top button