اسرائیلی وزیر اعظم نے جنوبی لبنان پرحملے روکنے کا حکم دے دیا

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے جنوبی لبنان پر حملے روکنے کا حکم دے دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا ہے۔اسی دوران اسرائیلی وزارت خارجہ نے حزب اللّٰہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ حزب اللّٰہ مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جس کے ردعمل میں اسرائیلی جنگی جہازوں نے جنوبی لبنان میں حملے کیے ہیں۔اس سے پہلے حزب اللّٰہ کا کہنا تھا کہ وہ جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہیں، تاہم لبنان پر قبضے کی اسرائیلی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button