این اے66وزیر آباد سے مسلم لیگ(ن)کےامیدوار بلال فاروق تارڑبلامقابلہ کامیاب

پی ٹی آئی کے امیدوارمحمد احمد چٹھہ نےبائیکاٹ کیوں کیا؟،وجہ سامنے آگئی

وزیر آباد(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے66وزیر آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہوگئےہیں۔ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کر دیا گیا،پی ٹی آئی کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔چٹھہ فیملی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،بلال فاروق تارڑ کی علاقہ کے دیگر معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔انہوں نے بلال فاروق تارڑ کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے تعاون کا اعلان کیا۔بعد ازاں دیگر امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔بلال فاروق تارڑ واحد امیدوار کے طورپرسامنے آئے اور الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button