وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے آج رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں قیام کے دوران رائیونڈ میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔



