جاتی عمرہ میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ سطحی مشاورتی بیٹھک، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر غور

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) جاتی عمرہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف نے کی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کی پارلیمانی بورڈ اور سیاسی امور سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی مستقبل کی حکمتِ عملی اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مؤثر بنانے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

جن میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال،صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خان،سینیٹر پرویز رشید، افتخار گیلانی، عبدالرحمان،وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام ،شاہ غلام قادر، مشتاق منہاس سمیت دیگر رہنما  شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلوں اور مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے پارٹی کی تنظیمی اور سیاسی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Back to top button