نیشنل میڈیا ورکشاپ کے وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالیسز کے زیر اہتمام جاری 16ویں نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 85 رکنی وفد میں میڈیا، سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے۔

اس موقع پر ترجمان وزارت خارجہ طاہر اندرابی نے شرکاء کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی صورتحال، جبکہ قومی مفادات کے فروغ اور تحفظ میں وزارت خارجہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق بریفنگ کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور خارجہ پالیسی سے متعلق سوالات کیے۔

مزید خبریں

Back to top button