علامہ ناصر مدنی کے تمام ٹیسٹ کلیئر،کارڈیالوجی اسپتال ملتان سے ڈسچارج

ملتان(جانوڈاٹ پی کے)معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی کے تمام طبی ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد انہیں کارڈیالوجی اسپتال ملتان سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق ایکو، سی ٹی انجیو، سی ٹی برین سمیت تمام طبی رپورٹس نارمل آئیں، جبکہ ابتدائی تشخیص کے مطابق علامہ ناصر مدنی شدید گرمی کے باعث وقتی طور پر بے ہوش ہوئے تھے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق انہیں گزشتہ روز مکمل طبی معائنے کے لیے کارڈیالوجی اسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا، جبکہ ٹی ایچ کیو اسپتال جہانیاں میں بروقت طبی امداد ملنے سے ان کی حالت سنبھل گئی تھی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام طبی معائنے مکمل ہونے اور صحت بہتر ہونے پر علامہ ناصر مدنی کو گھر روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button