نصیرآباد میں بدامنی کے خلاف احتجاج، 25 شہریوں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبرشہدادکوٹ کی تحصیل نصیرآباد میں بدامنی کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے 25 شہریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ انسپکٹر غلام محمد بوزدار کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق شہری اتحاد کے سابق صدر معشوق پھلپوٽو، صحافی عاشق کلہوڑو، نوید، وحید، محمد ابراہیم، منٹھار، دلدار، غلام مصطفیٰ، عرفان، ارشاد، عبدالعزیز، خدا بخش اور وسیم بھٹی سمیت دیگر نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے جلوس نکال کر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، تھانے میں داخل ہو کر اسلحہ لہراتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور لوہے کی سلاخوں سے ایک موٹر سائیکل توڑ دی، واضح رہے کہ شہریوں نے 13 اپریل کو علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا.

مزید خبریں

Back to top button