مودی انسان کے روپ میں سانپ، ناروے کے اخبار میں بھارتی وزیراعظم کا کارٹون شائع

اوسلو (مانیٹرنگ ڈیسک)ناروے کے بڑے اخبار نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طنزیہ انداز میں ’’سانپ کا کھیل دکھانے والے‘‘ کے روپ میں پیش کرتے ہوئے ایک متنازع کارٹون شائع کر دیا، جس کے بعد بین الاقوامی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کارٹون میں مودی کی شخصیت کو ’’مکار اور پریشان کن‘‘ انداز میں دکھایا گیا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا میں بھی اس معاملے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ماہرین امور خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں، شدت پسند بیانیے اور اختلافِ رائے پر قدغن کے الزامات پہلے ہی عالمی سطح پر تنقید کا باعث بنتے رہے ہیں، اور یہ تازہ واقعہ بھارت کے عالمی امیج پر مزید سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق نفرت انگیز سیاست اور سخت داخلی پالیسیوں کے اثرات عالمی سفارتی تعلقات پر بھی پڑ سکتے ہیں، جس کے باعث بھارت کو بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تنقید کا سامنا ہے۔



