تھرپارکر:اجتماعی خودکشی یا قتل؟لاپتہ پریمی جوڑے کی درخت پر پھندالگی لاشیں برآمد،پولیس کی تفتیش جاری

تھرپارکر(رپورٹ م: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)اجتماعی خودکشی یا قتل؟ لاپتہ پریمی جوڑے کی لاشیں برآمد۔ نگرپارکر کے گاؤں سوراچند میں رات کے وقت گھر سے لاپتہ ہونے والے مبینہ پریمی جوڑے کی لاشیں گاؤں سے باہر ایک درخت سے برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت کرشن ولد ڈاجی اور مروان بنت ڈیارام کولہی گاؤں سوراچند کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا۔ واقعے کی اصل وجوہات اور موت کی حتمی نوعیت قانونی کارروائی اور تفتیش کے بعد سامنے آئے گی۔



