رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے

گمبٹ(جانوڈاٹ پی کے) رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کی بیماری کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم کا جسدِ خاکی کراچی سے خیرپور منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
نعیم احمد کھرل پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر پی ایس 30 سے منتخب ہوئے تھے اور وہ مجموعی طور پر پانچ مرتبہ رکن سندھ اسمبلی رہ چکے تھے۔
ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے مرحوم کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
مرحوم کی سیاسی زندگی طویل پارلیمانی تجربے، عوامی خدمت اور اپنے حلقے میں فعال کردار کے حوالے سے جانی جاتی تھی۔



