وزارت صحت اور نادرا کے درمیان اہم معاہدہ،ہیپاٹائٹس سی مریضوں کیلئے ڈیجیٹل نظام قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارتِ صحت اور نادرا کے درمیان مربوط ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیئے گئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ نادرا اور وزارت صحت مل کر جدید اور مربوط ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم قائم کریں گے، جس کے ذریعے مریضوں کی رجسٹریشن، تصدیق، ٹریکنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔



