لاہور شیراکوٹ میں بزرگ شہری کے قتل کا معمہ حل، پسند کی شادی کیلئے بیٹی نےاجرتی قاتلوں کو2لاکھ دے کر قتل کروایا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں بزرگ شہری رحمت علی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن حسن فاروق گھمن کے مطابق بزرگ شہری کو اس کی بیٹی نے قتل کروایا، مقتول کی بیٹی اپنے دوست سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ والد کے اعتراض پر ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کرقتل کا منصوبہ بنایا، ملزمہ اور اس کے ساتھی کوگرفتارکرلیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایاکہ ملزمہ نے کرائے کے قاتلوں کو 2 لاکھ روپے دے کروالد کو قتل کروایا۔
ایس پی کے مطابق ملزمان نے 10 اگست کوفائرنگ کرکے مقتول رحمت کوقتل کردیاتھا، کرائے کے قاتلوں کی کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہے ہیں۔



