بیروزگاری کےطعنےدینےپرسگےجوان بھائی کومارڈالا

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین میں بیروزگاری کے طعنے دینے پر سگے جوان بھائی کو مارڈالا۔

گولارچی شہر سے تقریباً4کلومیٹر کے فاصلے بدین کراچی روڈ پر عالمانی بس اسٹاپ کے قریب ایک 30 سالہ نوجوان کی لاش جس کی شناخت وزیر علی ماچھی رہائشی کھارے دبے کے طور پر ہوئی ملی ہے لاش کے قریب اس کی موٹر سائیکل کھڑی ہوئی بھی ملی لاش کے چہرے پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اطلاع ملنے پر گولارچی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور موٹر سائیکل کو اپنی تحویل لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے جائزہ لے کر تحقیقات کا آغازکیا اور چند ہی گھنٹے میں ایس ایچ او گولارچی شہید فاضل راہو نے قتل کامعمہ حل کرلیا،پولیس کے مطابق مقتول وزیرعلی ماچھی کے سگے بڑے بھائی نور محمد نے قتل کر اعتراف کرلیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتول بھائی اس کو بے روزگاری کے طعنیں دیا کرتا تھا جس سے تنگ ہو کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

مزید خبریں

Back to top button