بورے والا کے ارسل احسن نے ملتان بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے شہر کا نام روشن کر دیا

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو/جانوڈاٹ پی کے) تابندہ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول (شاہین کیمپس) بورے والا کے ہونہار طالب علم ارسل احسن نے ملتان بورڈ کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے لڑکوں میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔

ارسل احسن نے مجموعی طور پر 1200 میں سے 1179 نمبر حاصل کرکے نہ صرف اپنے ادارے بلکہ بورے والا کا نام بھی روشن کر دیا۔ ان کی نمایاں کامیابی پر سکول میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ اساتذہ، طلبہ اور والدین نے انہیں بھرپور مبارکباد پیش کی۔

سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ارسل احسن کی انتھک محنت، والدین کی حوصلہ افزائی اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا ثمر ہے۔ انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے باصلاحیت طلبہ تیار کرتا رہے گا۔

اس موقع پر تابندہ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کے ڈائریکٹر نعمان طارق نے کہا کہ ادارہ ہمیشہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سازی اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسل احسن کی کامیابی ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کا واضح ثبوت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button