آئی ایم ایف کے چنگل سے ہمیں یہ حکمران نہیں نکال سکیں گے، محمد زبیر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی ملک 25 بار آئی ایم ایف کے پاس نہیں گیا۔ آئی ایم ایف کے چنگل سے ہمیں یہ حکمران نہیں نکال سکیں گے۔
لاہور پریس کلب سے خطاب میں محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان ابھی بھی سب سے پیچھے ہے، ہمارے حکمران اس پر بات کیوں نہیں کرتے، ہم 1978ء میں بھارت، بنگلادیش اور کئی ممالک سے آگے تھے، اب پیچھے ہیں۔
سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بیرون ممالک میں تعلیم اور صحت پر کبھی کمپرومائز نہیں کرتے۔ ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، یہ بات کس قدر افسوس ناک ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہوگیا، صرف پاکستان اور افغانستان میں نہیں ہوا۔



