علم اور اخلاق جارح دشمن کے خلاف مضبوط ڈھال بن سکتے ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای


تہران(ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ علم، ہنر اور اخلاق کو اپنی ترجیحات بنائیں، کیونکہ علم اور اخلاق جارح دشمن کے خلاف مؤثر قوت ثابت ہو سکتے ہیں۔
طلبہ کے نام اپنے پیغام میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایسا علم جو یقین اور اخلاق کے ساتھ ہو، جارح دشمن کے مقابلے میں آہنی ڈھال اور تیز تلوار بن سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے نوجوانوں پر سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں پیشرفت کیلئے عملی اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔
ایک ایرانی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران میں 286 طلبہ اور 65 اساتذہ جاں بحق ہوئے ہیں۔