شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، دہشتگرد سرغنہ سمیت 5 ہلاک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ عمر عرف جان میر سمیت 4 خوارجیوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ محسن نقوی کے مطابق یہ کارروائی ملک میں امن و استحکام کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جانفشانی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت پنپنے نہیں دیا جائے گا۔



