معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ کسی قسم کے اگر، مگر یا بہانے کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، آئندہ ہونے والے ممکنہ معاہدے کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ تمام فریق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، یعنی ہر عمل کا نتیجہ ضرور سامنے آتا ہے اور وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button