عوامی حقوق تسلیم کئے بغیر کسی بھی معاہدے تک پہنچنا ناممکن ہے، ایرانی سپیکر

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کیے بغیر کسی بھی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں۔
ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے 14 نکاتی منصوبے میں بیان کئے گئے عوامی حقوق کو قبول کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں۔
باقر قالیباف نے کہا کہ اس کے علاوہ اختیار کیا جانے والا کوئی بھی طریقہ مکمل طور پر بے نتیجہ ثابت ہوگا اور صرف ایک کے بعد دوسری ناکامی کا سبب بنے گا۔
ایرانی سپیکر نے امریکا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جتنا زیادہ وقت ضائع کیا جائے گا اس کی قیمت امریکی ٹیکس دہندگان کو ادا کرنا پڑے گی۔



