اسرائیل کا یو اے ای کو ‘آئرن بیم’ کا تحفہ: اتحاد ایئرویز سے پاکستانیوں کی ارجنٹ بے دخلی، پاک امارات تعلقات میں شدید تناؤ

​دبئی/اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دہائیوں پر محیط دوستانہ تعلقات میں اس وقت شدید دراڑیں نمایاں ہو رہی ہیں۔ ‘فنانشل ٹائمز’ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو اپنا جدید ترین لیزر ڈیفنس سسٹم ‘آئرن بیم’ (Iron Beam) فراہم کر دیا ہے، جسے ایرانی ڈرونز کے خلاف دفاع کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس دفاعی تعاون کو خطے میں ایک نئی جیو پولیٹیکل صف بندی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس میں یو اے ای، اسرائیل اور بھارت ایک ہی بلاک میں نظر آ رہے ہیں۔

​دوسری جانب، اس سفارتی سرد جنگ کا سب سے بڑا نشانہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بن رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ‘اتحاد ایئرویز’ میں گزشتہ 10 سے 15 سالوں سے خدمات انجام دینے والے درجنوں پاکستانیوں کو امیگریشن حکام نے اچانک طلب کر کے محض 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ بغیر کسی پیشگی نوٹس یا ٹرمینیشن لیٹر کے اس اچانک بے دخلی نے ان پاکستانیوں کے گھر بار، بچوں کی تعلیم اور برسوں کی جمع پونجی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

​تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران امریکہ کشیدگی میں پاکستان کے غیر جانبدارانہ کردار اور گوادر پورٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ردِعمل ہو سکتا ہے، جس نے یو اے ای کے تجارتی و سیاسی مفادات کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

سینئر ​صحافی معظم فخر کا وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button