وزیر اعلیٰ3دن ہسپتال رہیں مگر خیال ستھرا پنجاب کی طرف تھا،مریم اورنگزیب
ایک لاکھ چوراسی ہزار لوگوں نے عید کے تینوں دن کام کیا،سینئر صوبائی وزیر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے ایک ریکارڈ قائم کردیا،سرجری کے فوری بعدوزیر اعلیٰ نے مجھ سے پہلا سوال کیا ستھرا پنجاب اتھارٹی کا پروگرام کیسا چل رہا ہے؟۔ستھرا پنجاب اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ کے وزیر ذیشان رفیق کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاباش دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید سے تین روز قبل تمام اداروں کی ڈیوٹیز لگائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تین دن ہسپتال میں داخل رہیں ان کا خصوصی دھیان پنجاب میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کی طرف تھا،جب پنجاب کی عوام عید منا رہی تھی ستھرا پنجاب اتھارٹی کے سولجر کام کر رہے تھے،ستھرا پنجاب اتھارٹی کے سولجرز نے بھتر گھنٹے شفٹوں میں کام کیا،ستھرا پنجاب اتھارٹی نے عید کے تینوں دن نا صرف ویسٹ جمع کیا بلکہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی،ایک لاکھ چوراسی ہزار لوگوں نے عید کے تینوں دن کام کیا۔



