لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 17 افراد کی لاشیں برآمد

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی لیبیا سے یونان کی جانب غیر قانونی طور پر سفر کرنے والے تارکین وطن کی ایک کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مصری کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیدی بررانی کے ساحلی علاقے کے قریب پیش آیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اب تک 17 افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد ایک چھوٹی ربڑ کشتی میں سوار تھے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ سفر کے دوران ہی دم توڑ گئے تھے۔

مصری حکام کے مطابق متاثرین غیر قانونی طور پر سمندری راستے کے ذریعے یونان پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لاشوں کی شناخت اور قومیت کے تعین کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں دیگر ممکنہ متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button