میکسیکو:ورلڈ کپ میں فتح کاجشن منانے والوں پرکارچڑھ دوڑی

میکسیکوسٹی(جانوڈاٹ پی کے)میکسیکو میں ایک کار فیفا ورلڈ کپ میں فتح کا جشن منانے والوں پر چڑھ دوڑی۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق میکسیکو کے سیاحتی مقام کابو سان لوکاس میں ورلڈ کپ فٹ بال میں میکسیکو کی چیک جمہوریہ کے خلاف کامیابی کے جشن کے دوران ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی حکام نے بتایا کہ بدھ کی شب پیش آنے والے اس واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے، جو میکسیکو کی فتح کا جشن منانے کے لیے سڑکوں پر موجود تھے۔حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑی کو لوگوں کے ایک ہجوم نے گھیر رکھا تھا، جس کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔



