پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے انعقاد کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان اتوار 16 اگست 2026 کو ملک بھر میں منعقد ہوگا، جبکہ ٹیسٹ کے لیے گزشتہ سال 2025 کا نصاب ہی برقرار رکھا جائے گا۔

کونسل نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ امتحان سے متعلق مزید معلومات، رجسٹریشن تفصیلات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

ایم ڈی کیٹ پاکستان بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے لازمی انٹری ٹیسٹ تصور کیا جاتا ہے، جس میں ہر سال ہزاروں طلبہ شرکت کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button