مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گی؟بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت،2سے3روز قیام کریں گی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کل لندن روانگی کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کی لندن روانگی کا مقصد اپنی چھوٹی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت ہے۔ ان کی بیٹی نے لندن کی ایک یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔
مریم نواز کی ممکنہ لندن روانگی کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی حلقوں میں بھی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں، تاہم ان کے دورے سے متعلق مزید تفصیلات اور حتمی سفری شیڈول سامنے آنا باقی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چند روز لندن میں قیام کے بعد پاکستان واپس آئیں گی۔



