ملکی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ملک احمد خان


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست عوامی خدمت، ترقی اور قومی استحکام کے اصولوں پر مبنی ہے، جبکہ قومی اتحاد، یکجہتی اور اداروں کا احترام ملک کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، قومی سلامتی کے تحفظ میں پاک فوج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خارجہ پالیسی نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں اور حکومت عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔