شیرازی ہاؤس مکلی پر عوامی میلہ،مختلف علاقوں کے معززین کی ایم این اے نواب سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)شیرازی ہاؤس مکلی پر عوامی میلہ، مختلف علاقوں کے معززین کی ایم این اے نواب سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات۔شیرازی ہاؤس مکلی پر عوامی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری جہاں ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے مختلف شہروں اور دیہاتوں سے آئے ہوئے معززین، سماجی شخصیات اور شہریوں نے عوامی رہنما ایم این اے نواب سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات کی اور اپنے علاقوں کو درپیش مسائل اور عوامی مشکلات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

اس موقع پر ایم این اے نواب سید ایاز علی شاہ شیرازی نے آئے ہوئے وفود کو یقین دلایا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتا ہے اور بھرپور کوش کی جائے گی کہ علاقے کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ اداروں سے رابطے کے ذریعے جلد از جلد حل کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے قریبی رابطہ اور ان کے مسائل کا ازالہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button