اوکاڑہ:مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے پر ڈی پی ایس اینڈ کالج میں پروقار تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تاریخی موقع پر ڈی پی ایس اینڈ کالج میں پروقار تقریب، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی سمیت دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور پرجوش تقریر کر کے سماں باندھ دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی معاہدہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اسٹریٹجک تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔ تینوں اسلامی ممالک کا دفاعی تعاون باہمی استحکام اور امن کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدہ امتِ مسلمہ کا تاریخی اور اتحاد آفرین اقدام ہے۔  پوری قوم امن معاہدے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

مزید خبریں

Back to top button