مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی عمرہ میں ہوئی۔

 اس تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا تھا۔ نکاح کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف،  وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ نکاح کی تقریب میں شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیئر وزیر پنجاب  مریم اورنگ زیب بھی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں شریک ہوئیں۔

ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)

دوسری جانب ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ دلہن بنے تیار کھڑی ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں وزیر اعظم شہباز شریف، بھائی نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کو ڈرائیو کرکے لا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)

خیال رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button