اوکاڑہ: ایل پی جی مافیا کیخلاف کریک بڑا کریک ڈاؤن، 25 دکانیں سیل، 11 مقدمات درج

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے ) ایل پی جی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری جس کے دوران  سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی گیس کی اوورچارجنگ کے خلاف 25 دکانیں سیل کردی گئیں، 11 مقدمات درج کرلئےگئےجب کہ  20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا

ان میں اوکاڑہ 7، شیرگڑھ 2، حجرہ شاہ مقیم 3، بصیر پور 5 اور حویلی لکھا میں 8 دکانیں شامل ہیں جن کو سیل کیا گیا

سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس کی ٹیموں کی فیلڈ میں چیکنگ کا عمل جاری ہے دکاندار مہنگے داموں گیس کی فروخت سے عوام کا استحصال کرنے سے باز رہیں سرکاری ریٹس سے تجاوز کرنے والے دکانداروں سے ہرگز رعایت نہیں برتی جائے گی عوام سخت کاروائیوں کے لیے گیس کی اوور چارجنگ کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں گیس کی اوور چارجنگ کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا

مزید خبریں

Back to top button