پیرا فورس کامہنگےداموں ایل پی جی بیچنے والوں کے خلاف بڑاکریک ڈاؤن

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس کا مہنگے داموں ایل پی جی بیچنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد دکانیں سیل، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس نے شہر بھر میں ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی شاپس میں گیس کے ریٹس کی چیکنگ کی گئی اور سرکاری نرخ نامے کے برخلاف ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور شاپ مالکان کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے۔ شہر کے مختلف پوائنٹس پر ایل پی جی ڈیلرز کی چیکنگ کا عمل جاری ہے اور مہنگی داموں ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ ہیں، منافع خور باز آ جائیں ورنہ انہیں سخت کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں

Back to top button