وکلاء ملک کے ذمہ دار شہری اور قانون کے محافظ ہیں،حاجی علی حسن زرداری

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)ورکس سروسز اور جیل خانہ جات کے صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری نے مکلی غلام اللہ روڈ پر وکلاء کے لیے مختص لائرز ہاؤسنگ سوسائٹی کا ترقیاتی کام تین ماہ کے اندر مکمل کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری پڑھے لکھے اور قانون دان طبقے سے تعلق رکھتی ہے، اس لیے انہیں رہائش جیسی بنیادی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کی جانب سے بار ہال ٹھٹھہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اور مکلی غلام اللہ روڈ کے قریب 50 ایکڑ زمین پر قائم ہونے والی وکلاء کی رہائشی لائرز ہاؤسنگ سوسائٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے وکلاء برادری کو یہ اہم تحفہ دیا ہے اور جلد ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے تاکہ وکلاء کے خاندان یہاں رہائش اختیار کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء ملک کے ذمہ دار شہری اور قانون کے محافظ ہیں، جن کے لیے جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنے سے نہ صرف ان کے مسائل حل ہوں گے بلکہ علاقے میں ترقی کا نیا دور بھی شروع ہوگا۔

اس موقع پر ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ اعزاز حسین شاہ، جنرل سیکریٹری ہوش محمد عباسی اور سابق جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ صدام حسین عباسی نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button