لاہور: قرض کے تنازع پر مزدور پر تشدد، بیلچے کے وار سے سرپھاڑڈالا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں قرض کی واپسی کے تنازع پر ایک مزدور پر تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مزدور پر کسی شخص کے 4 ہزار روپے واجب الادا تھے۔ رقم کے مطالبے پر مزدور نے مؤقف اختیار کیا کہ اس وقت اس کے پاس پیسے موجود نہیں اور اسے 3 دن کی مہلت دی جائے۔

اسی دوران قرض دینے والے شخص نے مشتعل ہو کر بیلچے سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں مزدور کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ لہولہان ہوگیا۔

زخمی مزدور کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید خبریں

Back to top button