درآمدی ایندھن سے چلنے والے پلانٹس کی بندش سےلاہومیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے درآمدی فیول سے چلنے والے پلانٹس کی بندش کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کے درآمدی فیول پر چلنے والے پلانٹس کی بندش سے نیشنل گرڈ سے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی فراہمی میں کمی ہوئی ہے۔
بجلی کی فرہمی کم ہونے سے لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تین سے 4 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی جبکہ شام اور رات کے اوقات میں شہر میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔



