سندھ منیمم ویجز بورڈ نے60صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی(جانوڈاٹ  پی کے)سندھ حکومت نے60صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم از کم اجرتوں میں اضافے کی تجویز جاری کردی، اسی طرح کم ازکم اجرت 43 ہزار مقرر کرنے کی بھی سفارش جاری کرتے ہوئے 14 روز میں اعتراضات طلب کرلیے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے سندھ منیمم ویجز بورڈ نے صوبے بھر کی60مختلف صنعتوں میں کام کرنے والے نیم ہنرمند، ہنر مند اور اعلیٰ ہنر مند کارکنوں کی کم از کم ماہانہ اجرتوں میں اضافے کی مجوزہ شرحیں سرکاری گزٹ کے ذریعے جاری کردی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ اجرتوں میں7.5فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ نئی کم از کم ماہانہ اجرت کے تحت نیم ہنرمند کارکن کی تنخواہ 44 ہزار 484 روپے، ہنر مند کارکن کی 53 ہزار 350 روپے جبکہ اعلیٰ ہنر مند کارکن کی کم از کم ماہانہ اجرت55ہزار626روپے مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button