کویت میں تباہ شدہ امریکی لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کرنے پر صحافی گرفتار

کویت(جانوڈاٹ پی کے)کویت میں امریکا کے تباہ ہونے والے لڑاکا طیارےکی ویڈیو پوسٹ کرنے والے صحافی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کویتی صحافی احمد شہاب کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، انہوں نے 6 ہفتے پہلے کویت سٹی میں امریکی فورس کے تباہ ہوئے لڑاکا طیارےکی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے کہا ہے کہ صحافی پر جھوٹی خبر پھیلانے اور قومی سلامتی کونقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ الزامات مبہم اور وسیع نوعیت کےہیں جنہیں آزادانہ کام کرنے والے صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کیاجاتاہے۔



