کے پی بجٹ پر میچ پھنس گیا،علیمہ خان کے حکم پرسہیل آفریدی کاہائیکورٹ سے رجوع،گورنر راج کا خطرہ!

​پشاور/ اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا کے صوبائی بجٹ پر ایک مرتبہ پھر شدید ترین سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے اور بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے صوبائی حکومت کو کپتان کی منظوری کے بغیر بجٹ پیش کرنے سے سختی سے روک دیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل میں ملاقات نہ ہونے کے بعد علیمہ خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ بجٹ کو عمران خان کی مشاورت سے مشروط کیا جائے، جس کے بعد صوبائی حکومت شدید کشمکش کا شکار ہو گئی ہے اور وزیراعلیٰ نے عمران خان سے جیل میں بجٹ ہدایات لینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہنگامی درخواست دائر کر دی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے عدالت میں سہیل آفریدی کی وزارتِ اعلیٰ کو چیلنج کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بحالی کا مطالبہ کر دیا ہے، جس سے پارٹی کی اندرونی پھوٹ کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے تصدیق کی ہے کہ بجٹ تیار ہے لیکن اگر 29 جون تک اسے اسمبلی سے منظور نہ کرایا گیا تو صوبائی حکومت ختم ہو جائے گی اور کے پی میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے گا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی آئی ایم ایف معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے بجٹ سرپلس نہ دکھانے کی حکمتِ عملی پر بھی غور کر رہی ہے جس کے نتیجے میں صوبائی حکومت کی قربانی کے امکانات واضح ہو گئے ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button