ہرنائی میں کوئلہ کان میں خوفناک گیس دھماکا، پاک فوج نے 5 پھنسے کان کنوں کو زندہ نکال لیا

ہرنائی (جانو ڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان کے اندر گیس دھماکے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران پاک فوج نے 5 پھنسے ہوئے کان کنوں کو بحفاظت زندہ نکال لیا، جس کے بعد کان میں جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے میں واقع کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کان کن اندر پھنس گئے تھے۔ واقعے میں اب تک 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو کیے گئے کان کنوں کو فوری طور پر کان سے باہر نکالا گیا، جبکہ زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے بروقت امدادی کارروائی کے نتیجے میں 5 کان کنوں کی زندگیاں بچا لی گئیں۔ مقامی افراد نے مشکل صورتحال میں فوری ریسپانس اور ریسکیو آپریشن پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

گیس دھماکے کے بعد کان میں پھنسے مزدوروں کو زندہ نکالنے کی خبر نے علاقے میں امید کی لہر دوڑا دی، تاہم حادثے میں 4 کان کنوں کی ہلاکت پر فضا سوگوار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button